مغربی بنگال نے حکیم فخر عالم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اردو زبان میں سائنسی و سماجی ادب اور اس کے فروغ کے لیے مغربی بنگال اُردو اکادمی نے تیسری بار قومی سطح کے ایوارڈ سے سرفراز کرنے کیے لیے منتخب کیا ہے۔

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع مرکزی یونانی کونسل کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن سے منسلک حکیم فخرعالم کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے 2023 کے انعام یافتگان کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ادب کے مختلف زمروں کی اہم تخلیقات میں حکیم فخر عالم کی تصنیف “طبی اخلاقیات”کو سائنسی اور سماجی موضوع پر سال 2023 میں شائع ہونے والی کتابوں میں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے ان کی دو کتابیں “ہندوستان کی طبی درسگاہیں” اور ” یونانی طب کا مغل اور برطانوی عہد” اسی زمرے میں ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

اردو زبان میں سائنسی ادب کے فروغ کے لیے اور بھی کئی اداروں اور اکیڈمیوں نے حکیم فخر عالم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے سرفراز کیا ہے ـ اس وقت طبی مصنفین میں وہ منفرد شناخت رکھتے ہیں، مطب و معالجہ میں بھی انہیں نمایاں حیثیت حاصل ہےـ تـعلیمی اور تحقیقی جرائد میں بھی ان کی تخلیقات بڑی اہمیت رکھتی ہےـ طب و ادب کے مختلف اداروں کے وہ رکن ہیں جو اب تک سو سے زائد تحقیقی مقالے اور ڈیڑھ درجن کتابیں ان کی شائع ہوچکی ہیں ـ

واضح رہے کہ حکیم فخر عالم اس وقت وزارت آیوش حکومت ہند کی مرکزی یونانی کونسل کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، علی گڑھ میں سینئر سائنٹسٹ کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ـ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here